Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بڑے نام ڈراپ

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ذرائع
شائع 13 اکتوبر 2024 03:37pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے پاکستان کے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو بھی ڈراپ کردیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بابراعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ ، سرفراز احمد دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ابرار احمد بخار کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، سلمان علی آغا، عامر جمال، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے۔

Pakistan Cricket Team

squad announced

test team