Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

بند کمرہ اجلاس میں آئینی ترمیم پر حکومتی اور دیگرجماعتوں کے مسودوں پر غور

کمیٹی تمام مسودوں کےمشترکہ نکات کوسامنے رکھ کرحتمی مسودہ تیارکرے گی۔
شائع 13 اکتوبر 2024 12:26pm

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکی صدارت میں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی اور دیگر جماعتوں کے مسودوں پر ذیلی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں نوید قمر،انوشہ رحمان، بیرسٹرگوہراور کامران مرتضیٰ کی شرکت ہیں جبکہ بند کمرہ اجلاس میں آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومتی اوردیگرجماعتوں کے مسودوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی تمام مسودوں کےمشترکہ نکات کوسامنے رکھ کرحتمی مسودہ تیارکرے گی۔ ذیلی کمیٹی اپنی سفارشات کل پارلیمانی خصوصی کمیٹی اجلاس میں پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی خصوصی کمیٹی کااجلاس کل سہ پہر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئینی ترمیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتوں نے تجاویزاورڈرافٹ کمیٹی میں پیش کیے۔ اجلاس میں زیلی کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔

پاکستان

Constitutional amendment