Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

بابر اعظم ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز، ٹیم میں نئے نام شامل کرلیے گئے

کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس آج لاہور میں پھر ہوگا، ذرائع
شائع 13 اکتوبر 2024 02:52pm

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے۔

وہیں سلیکٹرز نے بابر اعظم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آرام دینے کے تجویز دی گئی تھی، اب خبر سامنے آئی ہے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابراعظم کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے امام الحق، کامران غلام، مہران ممتاز، اور مبصرخان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے۔ حسیب اللہ کو سرفراز احمد کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سلیکٹرز شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس سے نالاں ہیں۔

ہیڈ کوچ، کپتان بابراعظم کو پلینگ الیون میں شامل کرنے کی تجویز کی تھی۔ پاکستان ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری سے مشروط ہے جس کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کیلیے فکر مند، کھلاڑیوں کی تشہیر پر ناخوش

ذرائع نے مزید بتایا کہ کرکٹ بورڈ کا اہم اجلاس آج لاہور میں پھر ہوگا۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

babar azam

PCB

Pakistan vs England

Selection Committee

TEST MATCHES