Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد پاکستان ہاؤس پہنچ گیا

ایم کیوایم کا آئینی ترمیم میں بلدیاتی اداروں کوبا اختیار بنانے کا مطالبہ ہے
اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2024 01:34pm

آئینی ترمیم کےلیےحکومت کی بھاگ دوڑ اورمشاورت جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کا وفد پاکستان ہاؤس پہنچ گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد ایم کیوایم کے مرکز پہنچا ہے۔

ایم کیوایم نے آئینی ترمیم کی حمایت کے بدلے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیوایم کے وفد نےگزشتہ روز ملاقات کی۔

آئینی ترمیم میں بلدیاتی اداروں کو بااختیاربنانے کی شق شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے آرٹیکل ایک سو چالیس اے میں ترمیم کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کردیا۔

پاکستان

MQM Pakistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Constitutional amendment