Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلاول نے آئینی مسودے کی کاپی سوشل میڈیا پر شیئر کردی

ججز کے ذریعے ججز کےلیے ججز کی تقرری کا طریقہ کار ختم کرنےکی تجویز دی، چیئرمین پیپلز پارٹی
شائع 13 اکتوبر 2024 08:36am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہ اہے کہ پیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت میں نامکمل عدالتی اصلاحات کی تکمیل کےلیے آئینی عدالت کی تجویزدی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی ماہ پہلے ڈرافٹ حکومت کے ساتھ شیئر کیا تھا، ججز کے ذریعے ججز کےلیے ججز کی تقرری کا طریقہ کار ختم کرنےکی تجویز دی۔

انہوں نے کہا کہ ایک متفقہ مسودے کیلئے جے یو آئی سے بات کررہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چھبیس ویں آئینی ترمیم کےلیے متفقہ مسودہ بڑے مشاورتی عمل کی بنیاد بنے گا۔ بلاول بھٹو نے آئینی مسودے کی کاپی بھی ایکس پر شیئر کردی۔

https://x.com/BBhuttoZardari/status/1845105948727148818

پاکستان

Pakistan People's Party (PPP)

Constitutional amendment