اسٹیئرنگ نہ پیڈل، ٹیسلا نے اپنی مکمل خودکار ٹیکسی متعارف کرادی
ٹیسلا کے مالک نے خود بھی ڈرائیو لی۔ قیمت 30 ہزار ڈالر تک ہوگی، وائر لیس چارجنگ کی سہولت۔
کاریں بنانے والے عالمی شہریت یافتہ ادارے ٹیسلا نے مکمل طور پر خود کار ٹیکسی متعارف کرادی ہے۔ اس ٹیکسی میں اسٹیئرنگ وھیل ہے نہ پیڈل۔ یہ مکمل طور پر سینسرز کی مدد سے لیتی ہے۔
ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے کار کو پیش بھی کیا ہے اور اس میں خود بھی ڈرائیو لی ہے۔ دو دن قبل ایلون مسک نے مکمل خود کار ٹیکسی کی مدد سے سفر کیا۔ اُن کا تجربہ بھرپور کامیابی سے ہم کنار ہوا۔
یہ گاڑی 30 ہزار ڈالر کی ہے۔ اس برقی گاڑی میں وائر لیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ سہولت انڈکٹیو ٹیکنالوجی کی مدد سے فراہم کی گئی ہے۔ ایلون مسک کا دعوٰی ہے کہ یہ گاڑی انسانوں کے ذریعے چلائی جانے والی گاڑیوں سے دس سے بیس گنا محفوظ ہے۔
Elon Musk
WIRELESS CHARGING
TESLA CAR
مقبول ترین
Comments are closed on this story.