Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم کو سزائے موت سنا دی

مجرم قیصر سجاد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا
شائع 12 اکتوبر 2024 05:09pm

پیکا ایکٹ کے تحت قائم اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں گوجر خان نے شہری کو سزائے موت سنا دی۔

پیکا ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج محمد افضل مجوکا نے قیصر سجاد کو سزائے موت اور پیکا قانون کی سیکشن 11 کے تحت ملزم کو 7 برس قید کا حکم دیا۔

ملزم کو مختلف دفعات کے تحت الزام ثابت ہونے پر 7 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دیا گیا۔

عدالت نے اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کو قید کرنے کا حکم دیا۔

مجرم قیصر سجاد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا تھا۔

Blasphemy

death sentence

peca act court