راولپنڈی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم، لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال
کمپلیکس پر سیکورٹی سوالیہ نشان، کچہری میں موجود دیگرسائلین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
راولپنڈی میں جوڈیشل کمپلیکس کچہری میں پیشی پر دو مسلح گروپس میں جھگڑا ہوگیا جبکہ پولیس پولیس تماشائی بنی رہی۔
سول لائن پولیس کی موجودگی میں جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ بن گیا۔ دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پرلاتوں اورمکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا.
کچہری میں موجود دیگرسائلین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لڑائی کے دوران مخالف گروپ کے لوگوں نے ایک شخص کو مکمل برہنہ کر کے اس کی شلوار قمیض اور جوتے کورٹ گیلری میں لٹکا دیے۔ تصادم کے بعد دونوں گروپ پولیس سیکیورٹی توڑ کر نکل گئے جبکہ سیکیورٹی اہلکار تماشا دیکھتے رہ گئے۔
نعیم اور تاجر نامی گروپس سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ہر پیشی پر لڑائی جھگڑا ہوتا ہے۔
پاکستان
مقبول ترین
Comments are closed on this story.