Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

رینالہ خورد: نیشنل ہائی وے بلاک کر کے ’خان‘ کو رہا کے نعرے لگانے والے 6 کارکن گرفتار

گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ملزمان نے سڑک بلاک کی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، پولیس
شائع 12 اکتوبر 2024 11:08am

رینالہ خورد میں نیشنل ہائی وے سے سٹی پولیس نے پی ٹی آئی کے چھ کارکنان کو ڈنڈے سوٹوں کی مدد سے زبردستی روڈ بلاک کرنے کا چارج لگا کر گرفتار کر لیا۔

گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی شناخت بلال عمر،ارسلان جمشید،اعجاز علی،محمد جاوید اقبال،صائم رشید اور عبدالرحن بدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے سڑک بلاک کی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بلوائیوں نے انہیں ہراساں بھی کیا۔

پی ٹی آئی کے 16 ارکان نیشنل ہائی وے پر پارٹی پرچموں کے ساتھ آئے۔ پولیس کے مطابق ان کے ہاتھوں میں ڈنڈوں تھے اور اسی کی مدد سے نیشنل ہائی وے بلاک کر دی۔

روڈ بلاک کرنے کے بعد کارکن بانی پی ٹی آئی کو رہا کروکی نعرے بازی کرنے لگے۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر ہونے کی وارننگ بھی دی۔ پولیس کے مطابق منتشر نہ ہونے پر چھ بلوائیوں کو گرفتار کر لیا۔

PTI jalsa

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)