Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب نے سیزنل ورک ویزوں کے اجرا کی مدت میں توسیع کر دی

سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، سعودی وزارت حج
شائع 12 اکتوبر 2024 09:59am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سیزنل ورک ویزوں کے اجراء کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں پر آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے، مدت ختم ہونے پر ان کے ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع ہو سکے گی۔

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی تعاون کا نیا دور شروع ہوگیا، سعودی وزیر سرمایہ کاری کا خطاب

علاوہ ازیں وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ سیزنل ورک ویزوں کی فروخت پر50 ہزار ریال تک جرمانہ عائد ہو گا، متعلقہ کمپنی یا ادارے کو حج عمرہ سروسز کے لیے 5 سال تک بلیک لسٹ کر دیا جائے گا یا پھر دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جا سکتی ہیں۔

Saudia Arabia

seasonal work visa