Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہر قائد میں مزید گرمی کی پیشگوئی، فضائی معیار بھی خراب

موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، محکمہ موسمیات
شائع 12 اکتوبر 2024 09:15am

شہرقائد میں گرمی اپنےعروج پر ہےاور فضائی معیار بھی خراب ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹےمیں موسم گرم اور خشک رہے گا، درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔ علاوہ ازیں ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہی اور درجہ حرارت سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شام کے وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں معمولی بارش بھی ہوئی جس کے بعد پورے شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کا نظام بیٹھ گیا۔

پاکستان

KARACHI HOT WEATHER