Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی پیکج پر نمبر گیم کے معاملے پر بلاول اور فضل الرحمان کی نوک جھونک

یہ کہنا کہ نمبرپورے ہیں سیاسی بداخلاقی ہے، سربراہ جے یو آئی
اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2024 04:46pm

آئینی ترمیم کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مجوزہ مسودے کی بازگشت کے دوران مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین نمبرگیم پر نوک جھوک ہوئی۔

گزشتہ روز آئینی ترمیم سے متعلق تحفظات، مشاورت اور تجاویز کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ آئینی پیکج کے معاملے پر بیٹھک میں اتفاق رائے نہ ہوسکا اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

اسی ڈیڈ لاک کے دوران بلاول کے دعویٰ کے بعد مولانا فضل الرحمان کا سخت مؤقف سامنے آیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم کے لیے نمبرپورے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ان کی طرف سے دوسری مرتبہ دعویٰ تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ’ابھی تک جے یو آئی یا اپوزیشن کا کوئی مسودہ نہیں ملا‘۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمان سے اس بابب سوال کیا تو بلاول کا بیان انہیں سخت ناگوار گزرا۔

انہوں نے کہا کہ ’آئینی ترمیم کا حکومتی تصور قبول نہیں، یہ کہنا کہ نمبرپورے ہیں سیاسی بداخلاقی ہے، کالے تھیلے میں جومسودہ بھیجا گیاتھا اسے مسترد کردیا تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے اٹھارہویں ترمیم کوبحال اورانیس ویں ترمیم کوختم کرنےکامطالبہ بھی کردیا۔

پاکستان

اسلام آباد

Constitutional amendment