Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اوگرا کی پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا منافع مزید بڑھانے کی تجویز تیار کر لی
شائع 11 اکتوبر 2024 05:47pm

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے پچھہتر پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔اوگرا نے تیل کمپنیوں اور پیٹرول پمپس کا منافع بڑھانے کی تجاویز تیار کرلیں۔

ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کامنافع 1 روپے 35 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 22 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

اس طرح پٹرول پمپس کامنافع1 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 10 پیسےفی لیٹرکرنےکی تجویز ہے، جبکہ اس وقت ڈیزل اور پیٹرول پر مارجن 8 روپے 64 پیسےفی لیٹرہے، منافع میں مجوزہ اضافے میں پٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کرنے کی لاگت بھی شامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تیل کمپنیز کے مجوزہ منافع میں 50 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے، پٹرول پمپس کےمجوزہ منافع میں 25 پیسے فی لیٹر ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت بھی شامل ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوتمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائزکرناہوں گے، تمام پیٹرول پمپس ڈیلر سائٹس کی ماہانہ ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ایف بی آر،وزارت توانائی کودیںگے۔

petrol price

Petroleum products

petroleum prices

oil and gas regulatory authority

Pakistan Petrol Price