Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
08 Rabi Al-Akhar 1446  

سیاسی اختلافات ایک طرف ہٹاکر جرگے میں شرکت کی، فیصل کریم کنڈی

ون پوائنٹ ایجنڈے پر خوش گوار ماحول میں بات ہوئی، گور کے پی کی نیوز کانفرنس
شائع 11 اکتوبر 2024 05:39pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل ون پوائنٹ ایجنڈے پر خوش گوار ماحول میں بات ہوئی ہے۔ سیاسی اختلافات تو چلتے ہی رہتے ہیں۔

پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ نے جرگے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ ہم نے تمام سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر جرگے میں شرکت کی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ملک کو جن حالات کا سامنا ہے اُن کے تحت کسی سطح پر کشیدگی کی گنجائش نہیں۔ معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے طے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں خیبر پختونخوا کے گورنر نے کہا کہ وزیراعظم سے بھی صوبے کے امن سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

اس وقت امن و استحکام بنیادی ضرورت ہے تاکہ کاروبار دوست ماحول پیدا ہو اور معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی یا نظریاتی اختلافات کو ایک طرف ہٹاکر قومی یکجہتی کی سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Faisal Karim Kundi

governor kpk

POLITICAL DIFFERENCES

ATTENDED JIRGA

ONE POINT AGENDA