Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فسادیوں کی لاشیں گرانے کی خواہش کو ناکام بنا دیا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پر حاضری دی، تاثرات بھی قلمبند کیے
شائع 11 اکتوبر 2024 05:03pm

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ فسادیوں کی لاشی گرانےکی خواہش کوناکام بنا دیا گیا ہے، ماضی میں بھی فسادی ٹولےنےپی ٹی وی اورپارلیمنٹ پردھاوابولا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پر حاضری دینے کی تقریب کے میں کیا۔ تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے وزیراعظم نے شہیدعبدالحمید شاہ کے خاندان سے اظہار تعزیت بھی کی۔ شہبازشریف کوپولیس کےچاق وچوبند دستے نے سلامی دی جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے شہداءگیلری کا بھی دورہ کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 2014اورحال ہی میں فسادی جماعت نےفساد کی کوشش کی، جسے پولیس اور رینجرز نے عمدگی کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ فسادیوں کی لاشی گرانےکی خواہش کوناکام بنادیاگیا، ماضی میں بھی فسادی ٹولےنےپی ٹی وی اورپارلیمنٹ پردھاوابولا تھا۔

شہباز شریگ نے مزید بتایا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانےکی بات کی، ایک جانب خوشحالی کےمنصوبےاوردوسری جانب جتھےکی معاشی پہیہ روکنےکی خواہش ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف نےہمیشہ پولیس میں اصلاحات کی بات کی ہے، مریم نوازپنجاب میں بہترین خدمات انجام دےرہی ہیں، سندھ کی حکومت بھی بہترانداز میں کام کررہی ہے، جبکہ وفاق خیبرپختونخواحکومت سےتعاون کیلئےتیارہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آبادپولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کےبرابرکردی جائیں، جبکہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کولاء اینڈآرڈر، ایگزیکٹوالاؤنس بھی دیا جائے گا، وزیراعظم نے پولیس ملازمین کی سہولت کیلئے پولیس اسپتال فوری مکمل کرنےکی ہدایت بھی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 ماہ میں اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں38فیصدکمی آئی، اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اسلام آباد میں 10 خدمت مراکز قائم کئے گئےہیں جبکہ 27 تھانوں کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔

PMLN

Attaullah Tarar

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PM SHAHBAZ SHARIF