Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
08 Rabi Al-Akhar 1446  

اسرائیلی ایئر بیس پر ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے 5 صحافی گرفتار

تل ابیب نے جیریمی لوفرڈو نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنےکا الزام عائد کیا ہے
شائع 11 اکتوبر 2024 03:49pm

اسرائیل نے نیواتم ائیر بیس اور انٹیلی جنس اڈے پر ایرانی میزائل گرنے کی رپورٹ دینے والے پانچ صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔

جیریمی لوفرڈو نامی صحافی پر دوران جنگ دشمن کی مدد کرنےکا الزام عائد کیا گیا ہے، روسی صحافی آندرے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ مزید دو صحافیوں کو بھی بنا کسی الزام اسرائیلی فوج نے گیارہ گھنٹوں تک حراست میں رکھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے تل ابیب پر 400 بیلسٹک میزائل داغ تھے۔ آئرن ڈوم ایرانی میزائلوں کے سامنے ڈھیر ہوگیا تھا اور درجنوں میزائل اسرائیل کے مختلف علاقوں میں گرے اور کئی میزائل نگجیو اسرائیل کے نیوکلیئر پاور اسٹیشن کے قریب گرے۔

حملے کے دوران تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں درجنوں دھماکے سنے گئے تھے جبکہ اسرائیل کا نیگجیو میں واقع نیواتم ایئربیس مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

ایرانی حملے میں اسرائیل کے نیواتم ایئر بیس کو نقصان، تین قسطوں میں 400 میزائل داغے گئے

IRAN AND ISRAEL

Iran Missile Attack

IRANIAN WARNING

Israel threat Iran