Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

شان مسعود نے انگلینڈ سے شکست کے بعد ایک منفرد ریکارڈ بھی بناڈالا
شائع 11 اکتوبر 2024 02:24pm

انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا، شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان میں پاکستان کو تاریخ کی بدترین شکست کے بعد شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کو انگلینڈ سیریز کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا، محمد رضوان اور سعود شکیل میں سے کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب شان مسعود 6 ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکست کھانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ٹیم آخری نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ شان مسعود کو 15 نومبر 2023 کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام تک کپتانی سونپی گئی تھی اور انہیں موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کے اختتام تک ٹیم کی قیادت کرنی تھی۔

test series

shan masood

pak vs eng

Pakistan vs England

multan test