Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں پی ٹی آئی قیادت ناقابل اعتماد ٹھہری، حماد اظہر نے معاملات ہاتھ میں لے لیے

مرکزی قیادت نے 14 اکتوبر کے احتجاج کو لیڈ کرنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2024 02:18pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت نے پارٹی کی لاہور تنظیم پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور کی قیادت بھی قائم مقام صدر پنجاب حماد اظہر نے اپنے ہاتھ میں لے لی۔ ذرائع نے بتایا کہ 14اکتوبر کے احتجاج کو حماداظہر کی ٹیم لیڈ کرے گی۔

حماداظہر کی اپنی ٹیم کے ارکان کو احتجاج کی تیاری کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی لاہور قیادت کے مابین احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی اور احتجاج کے مقام کا تعین کرنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف ممکنہ طور پر لبرٹی چوک، جی پی او یا مینار پاکستان احتجاج کرے گی، جس کے بارے میں احتجاج سے ایک روز قبل کارکنوں کو احتجاج کا مقام بتایا جائےگا، پی ٹی آئی لاہور تنظیم حماد اظہر کی ہدایت پراحتجاج کرےگی۔

مزیدپڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف 14 اکتوبر کو کہاں کہاں احتجاج کرے گی ؟

پی ٹی آئی نے احتجاج کی پالیسی تبدیل کر دی، حماد اظہر کی تصدیق

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)