Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

ملک کے دیگر مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
شائع 11 اکتوبر 2024 09:51am

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، جہاں پارہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، شہر میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر چند مقامات پر بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اس وقت مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج ہے جبکہ کراچی شہر میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

کراچی میں 5 روز کیلئے گرمی کی لہر، محکمہ موسیمات کی شہریوں کیلئے ہدایات

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیارویں نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 129 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ میں شدید گرم رہے گا، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری اور گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ تھرپارکر، مٹھی اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کا امکان جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی ہے۔

karachi weather

Met Office

Rain

Heavy rain

Karachi Rain

rainy weather

Rain prediction

KARACHI HOT WEATHER

HEAVY RAINS EXPECTED