Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
02 Rajab 1446  

بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی لاش برآمد

بائیکر معظم کا تعلق لاہور سے تھا، کے ڈی اے حکام
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 09:58pm

دو روز قبل بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی لاش برآمد کر لی گئی۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق بائیکر کی لاش مانسہرہ جھیل لولوسر کے قریب نالہ سے برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق بائیکر کی شناخت معظم کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاہور سے تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بابو سر ٹاپ پر برفباری کے بعد واپسی پر موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو کر کھائی میں گری ہے، جبکہ لاش کھائی سے نکال کر مانسہرہ روانہ کردی گئی ہے۔

Accident

Road Accident

Kaghan Valley