Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ذاکر نائیک نے بھری محفل میں پاکستانیوں سے اپنی کس غلطی کی معافی مانگی ؟

سوشل میڈیا پر اس متعلق کافی تناؤ تھا، پھر احساس ہوا کہ میں نے جو کہا وہ درست تھا یا نہیں تھا؟ زاکر نائیک
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 08:55pm

عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر لی۔

ذاکر نائیک نے ایک تقریب میں کہا کہ انہیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی آئی اے کا واقعہ بھول جانے کو کہا جس پر میں نے سوچا کہ کیا میں نے اس بارے میں کچھ کہا تھا؟ تو گورنر صاحب نے مجھے پھر سے واقعہ یاد دلایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے علم تھا کہ سوشل میڈیا پر اس متعلق کافی تناؤ تھا، پھر احساس ہوا کہ میں نے جو کہا وہ درست تھا یا نہیں تھا؟ لیکن بات تو اپنی جگہ پر حق کی تھی، انہوں نے کہا کہ جس طرح انگریز نے نفرت پیدا کی ہندوستان اور پاکستانی بھائیوں میں اس طرح تناؤ نہیں چاہتا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران فاروق ستار سوتے رہ گئے

ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ میں امن پھیلاتا ہوں میری بات سے پاکستانی بھائیوں کو تکلیف ہوئی ہے تو معذرت چاہتا ہوں، ہمارا اصل مقصد جنت کا پاسپورٹ کا حصول ہے دنیاوی پاسپورٹ نہیں۔

واضح رہے کہ معروف اسلامی اسکالر اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، حال ہی میں انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کیا ہوگیا ہے اس ملک کو! ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسٹیج چھوڑنے کی ویڈیو پر وضاحت

ایک لیکچر کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کہا کہ جب وہ پاکستان آ رہے تھے تو ان کے ہمراہ لوگوں کے ساتھ موجود سامان کا وزن ہزار کلو تھا، جس پر انہوں نے پی آئی اے کے سی ای او سے بات کی۔ جس پر انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب آپ کے لیے کچھ بھی کروں گا ، میں انہیں بتایا کہ ’6 افراد ہیں اور سامان کا وزن 500-600 کلو زیادہ ہے۔

ذاکر نائیک کو جامعہ کراچی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی

ذاکر نائیک کے مطابق پی آئی اے کے افسر نے کہا کہ آپ ڈریں مت! میں اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر 50 فیصد رعایت دوں گا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ دینا ہے تو فری دو ورنہ مت دو اور اس کی پیشکش ٹھکرادی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ڈکی بھائی سے ملاقات کے متعلق بیان وائرل ہوگیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ یہ رویہ پاکستان ایئرلائن کا تھا بھارت میں اگر کوئی غیر مسلم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو دیکھتا ہے تو ہزار سے دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے اور یہ پاکستان ہے۔

Islamic preacher Zakir Naik

doctor zakir naik

DR ZAKIR NAIK

Zakir Naik Karachi Speech