Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب نے ریکوڈک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا

سعودی مملکت آنے والے سالوں میں 1.8 ٹریلین ڈالر کے تعمیراتی ٹھیکے دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے، سعودی وزیر
شائع 10 اکتوبر 2024 06:04pm

سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی مائننگ کمپنی (ماڈن) اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کا مشترکہ منصوبہ ”منارا منرلز“ آنے والے ہفتوں میں ریکوڈک میں شراکت داری کا معاہدہ کرے گا۔

انہوں نے یہ بات پاک سعودی بزنس فورم 2024 میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ریکو ڈک کے علاوہ انہوں نے ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔

سعودی وزیر نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ سعودی مملکت ملک کے استحکام کی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دورے کے دوران 2 بلین ڈالر سے زائد کے 27 ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔

شیخ خالد بن عبدالعزیز الفتح نے تسلیم کیا کہ کس طرح پاکستان مٹیریلز کی فراہمی کے لیے ایک اہم مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی مملکت آنے والے سالوں میں 1.8 ٹریلین ڈالر کے تعمیراتی ٹھیکے دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور ان کے لیے پاکستان سے مٹیریل خریدنا چاہتی ہے۔

Saudia Arabia

Reko Diq

Investment in Reko Diq