Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پبلک ٹوائلٹ میں چھوڑی گئی نومولود کو سینیٹری ورکرز نے بچالیا

بچی کو زمین پر لِٹاکر اُس پر کچرے کی ٹوکری رکھ دی گئی تھی، خراب حالت پر اسپتال لے جانا پڑا
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 05:45pm

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں کسی سنگ دل نے انتہائی شقاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک نومولود کو پبلک ٹوائلٹ میں چھوڑ دیا۔ سینیٹری ورکرز نے بچی کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا۔

تامل ناڈو کے ایک دور افتادہ ضلع میں بس اسٹینڈ کے نزدیک واقع پبلک ٹوائلٹ میں جب سینیٹری ورکرز نے صفائی شروع کی تو دیکھا کہ کسی نے نومولود کو زمین پر لِٹاکر اُس پر کچرے کی ٹوکری اُلٹی رکھ دی تھی۔

بچی کی حالت تھوڑی سی خراب دکھائی دے رہی تھی۔ سینیٹری ورکرز بچی کو لے کر فوراً اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے بچی کا بھرپور معائنہ کیا اور مناسب طبی امداد دی۔ اب بچی کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

تامل ناڈو میں تین دن کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ تین دن قبل ایک گاؤں میں کوئی شخص ایک نومولود کو مکان کے پچھلے حصے میں رکھ کر چلا گیا تھا۔ گاؤں کے لوگوں نے نومولود کو بروقت نہ دیکھا ہوتا تو آوارہ کتے اُسے بھنبھوڑ کھاتے۔

Public Toilet

NEWBORN

ABANDONED

SANITARY WORKERS