Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ نے کون کون سے نئے ریکارڈ بنا ڈالے؟

انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی
شائع 10 اکتوبر 2024 02:58pm

ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں انگلش بلے باز جو روٹ اور ہیری بروک نے انگلینڈ کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، دونوں بلے بازوں جو روٹ اور ہیری بروک نے 454 رنز کی شراکت داری قائم کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ہیری بروک نے 322 گیندوں پر 317 رنز جبکہ جوروٹ نے 375 گیندوں پر 262 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز ایک نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، ملک کے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے ٹیسٹ بلے باز جو روٹ نے ہیری بروک کے ساتھ 454 رنز کی شراکت قائم کی، یہ تیز ترین پارٹنرشپ اس سے پہلے کرکٹ کی دنیا میں نہیں دیکھی گئی۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 1877 میں فارمیٹ کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ 2 بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے جوڑی کے طور پر 450 رنز بنائے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا کے ایڈم ووگس اور سان مارش نے 449 رنز بنائے تھے۔ انہوں نے 2015 میں ہوبارٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ اسکور کیے تھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے 1934 میں اوول میں انگلینڈ کے خلاف 451 رنز بنائے تھے۔ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ شراکت کا ریکارڈ مہیلا جے وردن اور کمار سنگاکارا کے پاس ہے، جنہوں نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف 624 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

ملتان ٹیسٹ: تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کیخلاف اننگز میں 800 رنز بنا ڈالے

اس کے بعد سری لنکا کے ہی جے سوریا اور آر مہاناما نے کولمبو میں بھارت کے خلاف 576رنز کی شراکت قائم کی۔ 1999 میں نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو اور اینڈریو جونز نے سری لنکا کے خلاف ویلنگٹن میں 467 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ تاہم، ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ اور جوروٹ اور ہیری بروک نے 454رنز کی شراکت داری قائم کی۔

دوسری جانب اکیسویں صدی میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اننگز میں 823 رنز بنالیے، جس کے بعد انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی۔

انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے۔ یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 800 سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔ اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنائے تھے۔

ہیری بروک کی تیز ترین ٹرپل سینچری

انگلینڈ کے ہیری بروک نے 21ویں صدی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا کر اپنا نام تاریخ میں لکھوا دیا، ان کی شاندار اننگز ملتان میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ہوئی، جہاں انہوں نے ہم وطن جو روٹ کے ساتھ مل کر 454رنز کی شراکت داری قائم کی۔

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بروک کی ٹرپل سنچری ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سینچری ہے، جو صرف 310 گیندوں میں مکمل کی گئی ہے۔ اس سے پہلے تیز ترین ٹرپل سنچری کا ریکارڈ وریندر سہواگ کے پاس ہے جنہوں نے 2008 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 300 رنز بنا کر صرف 278 گیندوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

test series

Multan

Joe Root

multan cricket stadium

pak vs eng

Pakistan vs England

multan test

harry brook