ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا
انگلینڈ کے ہیری بروک کرکٹ کی دنیا میں شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے پاکستان میں کھیلے گئے لگاتار 4 ٹیسٹ میچز میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے ٹرپل سنچری داغ دی، انگلش بیٹرز نے قومی بولرز کا بھرکس نکال دیا، بروک نے کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری اسکور کی۔
انگلینڈ نے پاک سرزمین پر سب سے بڑا اننگز ٹوٹل بنادیا، چوتھی وکٹ پر جو روٹ اور ہیری بروک نے 454 رنز کی ورلڈ ریکارڈ شراکت بنائی۔
ملتان میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن غیرمعمولی کارنامہ اپنے نام کرنے والے 25 سالہ ہیری بروک نے 2022 میں اپنے گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران تین سنچریز اسکور کی تھیں، 141 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیری بروک نے بدھ کو چوتھی سنچری جڑ کرمنفرد اعزاز حاصل کیا۔
ملتان ٹیسٹ: تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کیخلاف اننگز میں 800 رنز بنا ڈالے
قبل ازیں برائن لارا، جیک کیلس، ڈیوڈ وارنر اور کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف مسلسل چار ٹیسٹ سنچریز اسکور کیں، تاہم ہیری بروک پاکستان کی سرزمین پر یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
2022 میں اوول گراونڈ پرجنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ہیری بروک نے اسی برس دورہ پاکستان میں پنڈی ٹیسٹ میں 153، ملتان ٹیسٹ میں 108 اور پھرکراچی ٹیسٹ میں 111 رنز بناکر مسلسل 3 میچز میں سینچریز اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ہیری بروک کا ٹیسٹ میں بہترین اسکور 186 رنز ہے جو انہوں نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ولنگٹن میں اسکور کیا۔
رواں سال جولائی میں ناٹنگھم کے میدان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 109 رنز کی اننگ کھیلنے والے ہنری بروک نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 5 ویں سینچری اسکور کی تھی۔
جو روٹ نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بناکر کس کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا
ملتان ٹیسٹ میں 176 رنز کے ساتھ کریز پر موجود جو روٹ کے ہمراہ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز بنا کرانہوں نے پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے لیے اس وکٹ کے لیے سب سے زیادہ شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا، سابقہ ریکارڈ 2006 میں لارڈز میں ایلسٹر کک اور پال کولنگ ووڈ نے 233 رنز کی شراکت کے ساتھ قائم کیا تھا۔
Comments are closed on this story.