Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد میں دو دماغ والی نوزائیدہ کا کامیاب آپریشن

کامیاب سرجری پر بچی کے اہل خانہ خوشی کا اظہار کیا۔
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 02:49pm

فیصل آباد کے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں دو سر والی 10 دن کی بچی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا، ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد دوسرا برین الگ کردیا۔

فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کے رہائشی والدین کی 10 دن کی بچی کے پیدائشی طور پر 2 دماغ تھے۔ جسے چلڈرن ہسپتال لایا گیا جہاں نیورو سرجن ڈاکٹر فیصل کی سربراہی میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے کامیاب آپریشن کیا۔

ڈاکٹر فیصل فیروز کا کہنا ہے کہ اضافی سر اور دماغ دھڑ سے جڑے سر سے چار گنا بڑا تھا، جسے کامیاب آپریشن کے بعد اضافی سر اتار دیا گیا، اور بچی بلکل صحت مند ہے۔

کامیاب سرجری پر بچی کے اہل خانہ خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں کی پیشہ ورانہ قابلیت کی تعریف کی جبکہ بچی کی جلد صحیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان