Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکور ٹ میں جمع کروا دی
شائع 10 اکتوبر 2024 11:40am

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی جبکہ زرتاج گل کے وکیل ایڈووکیٹ اسامہ طارق عدالت میں پیش ہوئے۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکور ٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا کہ زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زرتاج گل کے بیرون ملک جانے پراور نئے پاسپورٹ کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ یہ درخواست نمٹا دی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر حکومت سے جواب طلب

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا اور درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ وزارت داخلہ پنجاب کی استدعا پر ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا، زرتارج گل نے پی سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف اپنے وکیل ایڈووکیٹ اسامہ طارق کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Zartaj Gul

Islamabad High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

passport control list

Justice Tariq Mehmood Jahangiri