Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

3 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار، قاتل رکشہ ڈرائیور نکلا

بچی اسکول کے لیے جارہی تھی جسے ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا
شائع 10 اکتوبر 2024 11:10am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کراچی کے علاقے گلبرگ میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

9 اکتوبر کی صبح 3 سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملی تھی، قتل میں ملوث ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے بچی کو گلے میں پھندا لگاکر قتل کیا جس کا اس نے اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں ڈال کر گلی میں پھینک دی گئی، پولیس کو ملزم کی سی سی ٹی وی سے تصویر ملی جس میں ملزم کو بچی کو بورے لے جاتے دیکھا گیا تھا۔

بٹگرام جیل میں 20 سالہ قید لڑکی کیساتھ سپرنٹنڈنٹ کی زیادتی

پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے 3 سالہ بچی کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ملی تھی، بچی صبح اسکول جانے کے لیے نکلی تھی جسے ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

karachi

Child Rape

gulberg