Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمنڈ نے کراچی دھماکے کی کوریج پر پیمرا کے ٹی وی چینلز کو نوٹسز غیر قانونی قرار دے دئے

ن نوٹسز کا مقصد غیر قانونی سینسرشپ کا اطلاق ہے، ایمنڈ
شائع 09 اکتوبر 2024 05:59pm

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائیریکٹرز (ایمنڈ) نے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ٹی وی چینلز کو دئیے گئے نوٹسز کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ایمنڈ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ یہ نوٹس میڈیا پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، ٹی وی چینلز کو پیمرا کی جانب سے مسلسل پابندیوں کے احکامات کا سامنا ہے۔

ایمنڈ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعے کو بنیاد بنا کر چینلز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیے گئے، ان نوٹسز کا مقصد غیر قانونی سینسرشپ کا اطلاق ہے۔

ایمنڈ کا کہنا ہے کہ چینلز نے کراچی واقعے کی انتہائی ذمہ دارانہ کوریج کی، اور اس دوران قوانین، قومی و معاشرتی مفاد اور ضابطہ اخلاق کا خیال رکھا، حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤقف عوام تک پہنچایا، ٹریفک کی روانی اور بندش سے متعلق بھی ناظرین کو آگاہی دی۔

ایمنڈ نے کہا کہ ان معلومات کو عوام تک پہنچانا میڈیا کا فرض اور عوام کا حق ہے۔

ایمنڈ کا مزید کہنا ہے کہ کوئی بھی فرد یا ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، کسی چینل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو اسے قانون کے مطابق دیکھا جاسکتا ہے، لیکن تمام چینلز کو نوٹس جاری کرنا بدنیتی کا عکاس اور ناقابل قبول ہے۔

ایمنڈ نے عدالتوں سے رجوع کرنے سمیت تمام آپشن پر غور کا عندیہ بھی دیا۔

PEMRA

Association Of Electronic Media Editors and News Directors (AEMEND)

Karachi Airport Blast