Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہتھنی مدھوبالا کی اپنی بہنوں سے جلد ملاقات متوقع، غیرملکی ماہرین کراچی آئیں گے

سفاری پارک میں ہاتھیوں کے لیے مناسب جگہ بنانے کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے
شائع 09 اکتوبر 2024 04:06pm

جانوروں کی فلاح و بہبود کی ایک عالمی تنظیم فور پاز نے اعلان کیا ہے کہ ماہرین کی ایک ٹیم چڑیا گھر میں مدھوبالا نامی افریقی ہاتھی کو سفاری پارک میں منتقل کرنے کے لیے کراچی کا دورہ کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفاری پارک میں ہاتھیوں کے لیے مناسب جگہ بنانے کا کام آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ تنظیم نے منگل کو جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ نئی جگہ مدھوبالا کے لیے محفوظ ہوگی اور اسے اپنی بہنوں ملیکا اور سونیا کے ساتھ متحد ہونے کا موقع ملے گا۔

چڑیا گھر میں مدھوبالا 2023 سے موجود ہے اور اسے قید تنہائی کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا سامنا ہے۔ نور جہاں کی موت کے فوراً بعد شہر کی انتظامیہ نے مدھوبالا کی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر ان کی سفاری پارک میں منتقلی کے لیے اقدامات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مدھوبالا کی منتقلی کی صحیح تاریخ کا اعلان آنے والے ہفتوں میں کیا جائے گا۔ دی فور پاز نے کہا کہ وہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔

پاکستان