Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

احتجاج میں توڑ پھوڑ: پولیس کا عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی، ذرائع
شائع 09 اکتوبر 2024 01:10pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے معاملے پر پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا، سابق وزیراعظم کو احتجاج اور انتشار پھیلانے کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی، پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔

اسلام آباد

imran khan

D Chowk protest

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

4th October D Chowk Protest