Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں 5 روز کیلئے گرمی کی لہر، محکمہ موسیمات کی شہریوں کیلئے ہدایات

گرمی کی یہ تازہ لہر جاری رہنے کا امکان ہے
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 01:16pm

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا، بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے باعث درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

شہر قائد میں گرمی کی یہ تازہ لہر اگلے 4 سے5روز کے درمیان جاری رہنے کا امکان ہے۔

عوام تیاری کرلیں، ملک کے بیشتر مقامات پر بارش ہونے والی ہے

پیر کو کراچی کا درجہ حرارت 37.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکادڑ کیا گیا۔ ہوامیں نمی کا تناسب 36فیصد رہا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت26 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کی ہیشن گوئی کے مطابق بحیرہ عرب ممیں زیر اثر نظام کے تحت اگلے 4 سے 5 دن کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ درجہ حرارت 38 سے40 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ ہوا کا رخ زیادہ تر شمال مغرب کی جانب رہے گا۔

پاکستان