Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران پمز اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ

ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، تمام ڈیپارٹمنٹس کو سرکلر جاری
شائع 09 اکتوبر 2024 11:30am

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے دوران پمز انتظامیہ نے اسپتال کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں،تمام ڈیپارٹمنٹس کو سرکلر جاری کردیا گیا۔

پمز انتظامیہ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لیے سرکل جاری کردیا، اپستال میں ہائی الرٹ 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔

شفٹ اسٹاف، ایمرجنسی اسٹاف، کلینیکل ڈیپارٹمنٹس کو ہنگامی روسٹر تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

سرکلر کے مطابق جنرل سرجری، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، کریٹیکل ایریا اور ایمرجنسی میں اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، عملے کی جانب سے دی گئی چھٹیوں کی کسی درخواست پر عمل نہیں کیا جائے گا۔

سرکلر میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو ہائی الرٹ کے دوران فوکل پرسن مقررکردیا گیا۔

SCO

Islamabad High Court

pims

shanghai cooperation organization

PIMS Hospital

High Alert