Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ پھر اغوا، مقدمہ درج

نامعلوم افراد نے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور احسن ریاض کو اغوا کرکے لے گئے، ایف آئی آر
شائع 09 اکتوبر 2024 11:07am

سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ ایک بار پھر اغوا ہوگئے، پولیس نے احسن فتیانہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس نے احسن ریاض فتیانہ کے اغوا کا مقدمہ ان کی والدہ آشفہ ریاض کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی میں درج کرلیا، مقدمہ 25 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، جس میں اغوا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیفنس سی میں احسن ریاض فتیانہ کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور انہیں اغوا کرکے لے گئے۔

یاد رہے کہ احسن فتیانہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے بیٹے ہیں۔

lahore

kidnap

former mpa

ahsan riaz fatyana