Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

چونیاں میں مسلح ڈاکوزیورات اور نقدی لے کر فرار

ڈکیتی کے دوران گھرمیں موجود اہلخانہ کوتشدد کا نشانہ بناتے رہے
شائع 09 اکتوبر 2024 11:00am

چونیاں میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں مسلح ڈاکو 19تولےزیورات18لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔

چونیاں میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور ایک ایسی ہی ڈکیتی کی بڑی واردات میں مسلح ڈاکو گھر سے19تولےزیورات18لاکھ روپے نقدی ،موبائلز،دولائسنسی پسٹل ودیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔

کراچی میں 5 ڈاکو ہلاک، وارداتوں کے دوران زیادتیاں کرتے تھے

مسلح افرارد ڈکیتی کے دوران گھرمیں موجود اہلخانہ کوتشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

ڈاکوکچن اورفریج میں پڑی کھانےپینےکی اشیاء بھی کھاتے رہے۔

متاثرہ زمیندار کا کہنا ہے کہ ڈاکو کیمروں کی DVR بھی ساتھ لےگئے ہیں۔

متاثرہ بیوہ خاتون نےمریم نواز اورآئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی کا نوٹس لیں۔

ڈی ایس پی افتخار اعوان چونیاں کا کہنا ہے کہ کرائم سین ٹیم اور پولیس تھانہ الہ آباد نےجائے واردات سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد خاتون طلعت خانم شاہ کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی ہے۔

پاکستان