Aaj News

بدھ, اکتوبر 09, 2024  
05 Rabi Al-Akhar 1446  

ہاشم صفی الدین کی شہادت معمہ، نیتن یاہو نے ایک اور رہنما مارنے کا دعوی کر دیا

ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں اس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید الجھ گیا ہے
شائع 09 اکتوبر 2024 10:34am

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی جانشین سمجھے جانے والے ہاشم صفی الدین کی شہادت معمہ بن گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے انہیں شہید کرنے کا دعوی کیا تھا اور منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے منسوب بیان میں بھی ان کی شہادت کا دعوی کیا گیا۔

تاہم اپنے ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں اس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے حسن نصر اللہ کو قتل کر دیا اور اس کے بعد ان کے جانشین اور جانشین کے جانشین کو بھی قتل کر دیا۔

مجموعی طور پر اسرائیلی وزیراعظم تین حزب اللہ رہنماؤں کے قتل کا دعوی کر رہے ہیں لیکن وہ حسن نصر اللہ کے سوا کسی کا نام نہیں لیتے۔

اس بیان کو ابتدائی طور پر خبر رساں اداروں نے یوں پیش کیا جیسے اسرائیلی وزیراعظم نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن اسرائیل کی جانب سے قطعیت کے ساتھ اعلان نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ’ہو سکتا ہے‘ اسرائیلی حملے میں ہاشم صفی الدین مارے گئے ہوں۔

جاسوس نے مصافحہ کرتے ہوئے خاص مادہ حسن نصراللہ کے ہاتھوں پر لگا دیا اور پھر۔۔۔

دوسری جانب الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاشم صفی الدین جنوبی لبنان میں ایک بنکر میں موجود تھے اور اسرائیل کی شدید بمباری کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے ہاشم سفیر دین کی شہادت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خامنہ ای نے اسرائیلی حملے سے تین روز قبل حسن نصراللہ کو لبنان سے نکل جانے کہا تھا، ایرانی ذرائع

Palestine

israel gaza

Israeli PM