Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام تیاری کرلیں، ملک کے بیشتر مقامات پر بارش ہونے والی ہے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک بھی رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 09 اکتوبر 2024 10:13am

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم شام یا رات میں خضدار، بارکھان اورگرد و نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہو سکتی ہے۔

ملک بھر میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

Met Office

Rain

Heavy rain

rainy weather

Rain prediction

HEAVY RAINS EXPECTED