Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مظاہرین پر امن رہیں، تشدد سے گریز کریں، امریکی محکمہ خارجہ

کراچی ایئر پورٹ دھماکے پر ترجمان میتھیو ملر کا اظہار مذمت
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2024 08:51am
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر

امریکا نے چند روز قبل کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی قافلے کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں جانوں کے ضیاع، شہریوں کے زخمی ہونے پر دکھ ہوا، دہشتگردی سے متاثر ہونے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی ائیرپورٹ کے باہر دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 2 چینی سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ گزشتہ روز وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا تھا کہ کراچی ایئرپورٹ بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے چینی انجینئرز قرض کی ری پروفائلنگ اور آئی پی پیز کے ٹیرف پر حکومت پاکستان کے ساتھ بات چیت میں شامل ٹیم کا حصہ تھے۔

میتھیوملر نے ایک سوال کے جواب میں کہا دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پُرامن اجتماع اور اظہار کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان میں مظاہرین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پُرامن رہیں اور تشدد سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت سے بنیادی آزادی کے احترام کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان کے قانون اور آئین کے احترام کو یقینی بنانا اہم ہے، پاکستانی حکومت امن وامان برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرے۔۔

کراچی میں چینی قافلے پر دہشتگرد حملہ: دفتر خارجہ کا چین کو واضح پیغام

پاکستان کے ساتھ سلامتی امور پر تعاون بڑھائیں گے میتھیو ملر

پاکستان

America

Chinese citizens Security