لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری، 24 گھنٹے میں 36 افرادشہید
لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھتیس افراد جاں بحق اور ایک سو پچاس زخمی ہوگئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے بیروت کی مشرقی وادی بیکا کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ کردیں، جنوبی لبنان کا مضافاتی علاقہ دحیہ کا بیشتر حصہ کھنڈر بن گیا ہے۔
دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے فضائی حملے میں سات افراد شہید اور گیارہ زخمی ہوگئے، خبرایجنسی کے مطابق حملے میں مضافاتی علاقے میزہ کی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، آس پاس کے علاقوں میں نجی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے کیا گیا جس میں تین میزائل شامل تھے۔
Comments are closed on this story.