Aaj News

جمعہ, نومبر 08, 2024  
05 Jumada Al-Awwal 1446  

حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، 12 صیہونی زخمی

صیہونی ریاست پر فتح کے حصول تک حملوں کا سلسلہ ہر قیمت پر جاری رکھیں گے، حزب اللہ
شائع 08 اکتوبر 2024 09:49pm

لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر حیفہ پر اب تک کا سب سے بڑا راکٹ حملہ کیا ہے، جس میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے حیفہ پر کئے گئے اس حملے میں 12 شہری زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ صیہونی ریاست پر فتح کے حصول تک حملوں کا سلسلہ ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حزب اللہ نے اپنے عبوری سربراہ نعیم قاسم کے خطاب کے دوران دو الگ حملوں میں سے پہلے میں 85 اور دوسرے میں 20 راکٹس سے اسرائیل میں اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام نے کچھ راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ دیگر راکٹس حیفا شہر اور اس کے اطراف میں رہائشی عمارتوں پر گرے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے راکٹس پھینکنے والے اکثر لانچرز کو بمباری کرکے تباہ کردیا، تاہم آزاد ذرائع سے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Hezbollah

ATTACK ON HAIFA