Aaj News

اتوار, دسمبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک غلطی پر اسامہ بن لادن کا بیٹا فرانس سے ملک بدر

عمر بن لادن اپنی شریک حیات کے ساتھ برسوں سے نارمنڈی گاؤں میں مقیم ہیں
شائع 08 اکتوبر 2024 09:33pm

فرانس کی حکومت نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کی ملک بدری کے احکامات جاری کردیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر بن لادن کو ملک بدری کردیا گیا ہے اور انھیں تاحکم ثانی فرانس میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

وزیر داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ عمر بن لادن کو فرانس سے کس ملک بھیجا گیا اور نہ ہی سرکاری اعلامیے میں ملک بدری کی کوئی ٹھوس وجہ بتائی گئی ہے۔

تاہم مقامی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر بن لادن نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی جس کا فرانسیسی حکام نے نوٹس لیا۔

عمر بن لادن کی شریک حیات برطانوی نژاد ہیں اور ان کے ساتھ ہی وہ برسوں سے نارمنڈی گاؤں میں مقیم ہیں جہاں وہ بطور مصور قدرتی مناظر کی نقاشی کرتے رہے ہیں۔

France