Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
05 Rabi Al-Akhar 1446  

رائے ونڈ روڈ پر طلبا گروپوں میں لڑائی، طالبعلم جاں بحق

مقتول طالب علم سجاد کوٹ مٹھن راجن پور کا رہائشی تھا، پولیس
شائع 08 اکتوبر 2024 08:52pm

لاہور میں طلبا گروپوں میں لڑائی کا واقعہ پیش آیا، طلبا کے ایک گروپ نے ہوائی فائرنگ کی جس کے بتیجے میں ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ رائے ونڈ روڈ پر پیش آیا، دو گروپوں نجی یونیورسٹی کے قریب ہوٹل پر لڑائی ہوئی۔ جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ ہوئی جس سے طالب علم سجاد گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول سجاد کوٹ مٹھن راجن پور کا رہائشی تھا اور نجی یونیورسٹی میں ایم آئی ٹی سمسٹر 6 کا طالب علم بھی تھا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈولفن فورس نے فائرنگ کرنے والے ملزم شہزاد گرمانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں میں علی بھٹی، یونس گرمانی، رانا احتشام عرف شانی، زبیر گرمانی، رانا احد، عامر جامعاذ شامل ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دیگر ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

lahore police

Lahore High Court

students died