Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
05 Rabi Al-Akhar 1446  

صنعتوں پر لیوی ٹیکس: جسٹس منیب اختر کا تحریر کردہ فیصلہ 7 ماہ بعد جاری

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے سامنے 43 صنعتوں پر لیوی ٹیکس سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں تھیں
شائع 08 اکتوبر 2024 07:15pm

صنعتوں پر لیوی ٹیکس سے متعلق جسٹس منیب اختر کا تحریر کردہ فیصلہ 7 ماہ بعد جاری کر دیا گیا۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی آخری سماعت 29 فروری 2024 کو ہوئی تھی۔ جس میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے سامنے 43 صنعتوں پر لیوی ٹیکس سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں تھیں۔

جسٹس منیب اختر کے تحریر کردہ فیصلے کے مطابق فریقین کا 500 کے وی کیپسٹی کی بجلی ذاتی استعمال کے لیے پیدا کرنا تسلیم شدہ حقیقت ہے، صوبائی حکومت کا موقف تھا کہ 1985 کے نوٹیفکیشن کے تحت 2001 تک فائدہ اٹھا سکتے تھے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کا مؤقف تھا کہ نئے نوٹیفکیشن کے تحت الیکٹریکسٹی ڈیوٹی کا نفاذ کیا گیا ذاتی استعمال کے لیے کے وی 500 کیپسٹی کے جنریٹرز پر لیوی ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا عدالت نے صوبائی حکومت کی اپیل خارج کردی۔

Lahore High Court

Captive Industries