Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بہنوں کو جائیداد میں حصہ نہ دینے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟ سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ جاری

خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، فیصلہ
شائع 08 اکتوبر 2024 06:00pm

سپریم کورٹ کے جاری کر دہ فیصلے کے مطابق خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے بے بنیاد مقدمہ مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو جرمانہ دینا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔

سپریم کورٹ کے جاری کر دہ فیصلے کے مطابق خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے۔ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلاء سہولت فراہم کرتے ہیں۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اس لئے اب بے بنیاد مقدمہ مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جو وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کوادا کیے جائیں گے۔

Supreme Court