Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی ’را‘ کی طرز پر سیل قائم، بی ایل اے را کی بغل بچہ تنظیم بن گئی

بھارت تواتر سے اس دہشتگرد تنظیم کو مکمل سپورٹ، اسلحہ، ٹریننگ اور پیسہ دیتا ہے
شائع 08 اکتوبر 2024 04:38pm

کالعدم دہشتگرد تنظیم ”بلوچ لبریشن آرمی“ (بی ایل اے) بھارتی خفیہ ایجنسی ”ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ“ (R&AW) کی بغل بچہ تنظیم بن گئی ہے، جس نے ”را“ طرز پر اپنا خصوصی انٹیلی جنس سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں دہشتگردی، خودکش دھماکوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث میں عالمی سطح پر دہشتگرد قرار دی گئی بی ایل اے نے ”زیفائر انٹیلیجنس ریسرچ اینڈ اینالسز بیورو“ (زراب) کے نام سے اپنا انٹیلی جنس سیل قائم کردیا ہے۔

کراچی میں دہشتگردی کے بعد پنجاب میں بھی چینی شہریوں کی سیکیورٹی سخت

بی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ”زراب“ (ZIRAB) بلوچ لبریشن آرمی کا ایک منظم اور مربوط انٹیلی جنس ونگ ہے جو سینکڑوں پیشہ ور افراد، محققین، مخبروں، آئی ٹی ماہرین، ڈیٹا تجزیہ کاروں اور تفتیش کاروں پر مشتمل ہے اور اس کے اراکین ملکی تنصیبات میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ بی ایل اے نے حال ہی میں کراچی میں چینی شہریوں پر حملہ کیا ہے اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی حملوں میں ملوث رہی ہے۔

بی ایل اے بھارت کی انگلیوں پر ناچتی ہے، بھارت تواتر سے اس دہشتگرد تنظیم کو مکمل سپورٹ، اسلحہ، ٹریننگ اور پیسہ دیتا ہے، تاکہ یہ خوارج کی طرح ملک میں عدم استحکام پیدا کریں۔

حال ہی میں چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، مجید بریگیڈ، اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سمیت متعدد دہشت گرد گروپ افغانستان سے کام کر رہے ہیں اور پڑوسی ممالک کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

BLA

balochistan liberation army

ZIRAB

Terrorist Organization