Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی احتجاج کے بعد حکومتی اقدام سے شہری پریشان ہوگئے تھے

حکومت نے اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیئے تھے۔
شائع 08 اکتوبر 2024 02:13pm
D-Chowk opened for traffic after 5 days - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث بند ڈی چوک پانچ روز بعد کنٹینرز ہٹا کر سڑک کنارے رکھ دیئے جس کے بعد مرکزی شاہراہ پر آمدورفت بحال ہوگئی ہے۔

چند روز قبل پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی چوک پر احتجاج کی کال دی گئی تو حکومت نے اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیئے تھے۔

حکومتی اقدام کے باعث آمد و رفت متاثر ہوئی اور شہریوں نے اس پر اپنے غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔

پاکستان

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)