Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کر کے رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا
شائع 08 اکتوبر 2024 02:01pm

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے حکم جاری کیا۔

زرتاج گل کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان سےحراست میں لیا گیا تھا اور ان کی نظربندی کے خلاف ان کے شوہر کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

Zartaj Gul

Lahore High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)