Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ بازیاب ہو کرگھر پہنچ گئے

احسن ریاض فتیانہ کے وکیل میاں علی اشفاق نے لاہور ہائیکورٹ کو بازیابی کےحوالے سے آگاہ کردیا
شائع 08 اکتوبر 2024 11:17am

پی ٹی آئی رہنما احسن فتیانہ کے وکیل نے تصدیق کیا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی بازیاب ہوکرگھر پہنچ گئے۔

احسن ریاض فتیانہ کے وکیل میاں علی اشفاق نے لاہور ہائیکورٹ کو بازیابی کےحوالے سے آگاہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح احسن فتیانہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

عدالتی حکم پر سی سی پی اولاہور نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ اغوا کےخلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ قانونی کاروائی کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو کیس کی پیروی کریں۔ بعدازاں عدالت نے سی سی پی او کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کےوکیل میاں علی اشفاق نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ احسن فتیانہ کو صبح ساڑھے 3 بجے گھرسے جبری لاپتہ کیا گیا، پولیس اور ایف آئی اے نے مشترکہ چھاپہ مارا، احسن فتیانہ کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)