Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا
شائع 08 اکتوبر 2024 09:27am

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، نارووال اور سیالکوٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ راولپنڈی، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بادل برسیں گے۔

اس کے علاوہ لاہور، شیخوپورہ شورکوٹ، فیصل آباد، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا، لیہ، ملتان، تونسہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بار ش کا امکان ہے۔

آج سے 7 اکتوبر تک کہاں کہاں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے، محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی

سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چترال، دیر، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، کرم اور وزیرستان میں بارش جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ بارش کا ا مکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور کوئٹہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا ا مکان ہے۔

Met Office

Rain

Heavy rain

rainy weather

Rain prediction

HEAVY RAINS EXPECTED