Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، امریکا

حماس کی منظوری کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں،
شائع 08 اکتوبر 2024 08:36am

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، حماس کی منظوری کے بغیر غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں، ہمیں معلوم ہے اسرائیل لبنان میں محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینیوں کی مشکلات کا خاتمہ ہوگا، حماس کو قیدیوں کی فوری رہائی ممکن بنانی چاہیئے۔

میتھو ملر نے کہا کہ قیدیوں کو رہا کرانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، حماس کی منظوری کے بغیرجنگ بندی کا معاہدہ ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے اسرائیل لبنان میں محدود کارروائیاں کررہا ہے۔

Gaza

US State Department

seasfire

Matthew Miller

Mathew Miller

israel gaza